انٹر امیدواروں کے لیے ڈاکٹر ریڈی لیاب میں ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایسے طلبہ جنہوں نے انٹر میڈیٹ 2015 یا 2016 بیاچ میں کم از کم 60 فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے عمر 18 تا 20 سال ہو اور انگریزی زبان سے واقفیت رکھتے ہو ان کے لیے ڈاکٹر ریڈی لیاب میں ’ سلف مینجڈ ٹیم ‘ کا حصہ بننے کے لیے سالانہ 1.45 لاکھ تنخواہ پر ملازمتوں کے لیے 18 دسمبر کو لارڈس کالج نزد پولیس اکیڈیمی حمایت ساگر پر رکروٹمنٹ رکھا گیا ہے ۔ مسلم امیدواروں کے لیے لارڈس انجینئرنگ کالج کے انتظامیہ نے 16 اور 17 دسمبر کو ٹریننگ رکھا ہے اس کے لیے فون نمبر 9160815984 پر ربط کریں ۔۔