حیدرآباد۔4 نومبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک بیوٹیشن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ کے سنگیتا ساکن حیات نگر گزشتہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکام ہونے پر دلبرداشتہ تھی۔ سنگیتا نے اپنے مکان میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس حیات نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔