انٹر اسٹیٹ گولف چمپین شپ

حیدرآباد ۔19 جون۔ (راست)آل انڈیا انٹر اسٹیٹ جونیر گرلز اینڈ لیڈیز گولف چمپین شپ کا حیدرآباد گولف اسوسی ایشن کی جانب سے انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تین روزہ اس چمپین شپ میں چار مختلف زمرے بنائے گئے ہیں جس میں کھلاڑی عمر کے اعتبار سے شرکت کررہے ہیں ۔ ابتدائی دن ویسا ملک ، شہراتول اور ردھیما دیلواری نے ابتدائی تین مقامات پر قبضہ بنالیا تھا ۔ مقابلے کے آخری دن مسابقتی مقابلوں کی اُمید کی جارہی ہے ۔