حیدرآباد۔11ستمبر ( راست) مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے او یو انٹر کالج ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا ہے اور آج اس ٹورنمنٹ کا غلام احمد ہال میں آغاز ہوا ۔ دو روزہ اس ٹورنمنٹ کا افتتاح سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی سکریٹری مسٹر ظفر جاوید اور مشیر اور ڈائرکٹر مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ڈاکٹر بشیر احمد کے ہاتھوں عمل میں آیان ۔ ابتدائی دن ایم وی ایس آر کالج نے سینٹ میری کالج ‘ بھونس ویویکانندا نے او یو آرٹس کالج ‘ وسندھرا ڈگری کالج ‘ روڈا میستری کالج ‘ بدرو کالج نے او یو ٹیک ‘ ایم جے نے لیولا ڈگری کالج ‘ سی بی آئی ٹی نے اے ایم سی کالج ‘ او یو سائنس نے ویزلی کالج ‘ ارورہ کالج نے اے وی کالج اور سینک جوزف کالج نے او یو کامرس کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔
مورنی مورکل چمپئنس لیگ سے باہر
نئی دہلی۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو آج ایک اور دھکہ لگا ہے جیسا کہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنی مُورکل کاندھے کی رخم کی وجہ سے چمپئن لیگ ٹوئٹی 20ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔ مورکل کے کے آرکے تیسرے بیرونی کھلاڑی ہیںجو ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔ جب کہ ان سے قبل بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے بیٹسین کریس کلین بھی ٹورنمٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔