گلبرگہ ۔21اگسٹ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آ ج مسابقتی دور میں نوکری کے حصول کے لئے بھی کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی بھی کمپنی میں نوکری کرنی ہوتو اس کمپنی کی جانب سے منعقدہ انٹرویو میںکامیابی کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو چاہئے کہ انٹرویو دینے کے ہنر کو اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہار نور محمد خان ، ماہر ایچ آر نے کہا ۔ وہ بروز اتوار ہدایت چیرٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ گلبر گہ کی جانب سے نوکوری کی تلاش میں رہنے والے نوجوانوں کے لئے ہدایت سنٹر میں منعقد ہ ورکشاپ میں خطاب کر رہے تھے۔ انجینیرنگ ، ایم بی ائے و دیگر پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد اس پروگرام میں شریک رہی۔ انہوں نے انٹرویو سے پہلے کی تیاری جیسے curriculam vitae میں کن پہلوں کا تذکرہ کرنا چاہئے، انٹرویو کے دوران اپنی شخصیت کو کس طرح پُر وقار بنائے رکھنا چاہئے اور اپنے آپ کو حقیقت پسندانہ طور پر پیش کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔کس طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں اور پوچھے گئے سوالات کو کس طرح مثبت انداز میں جواب دینا چاہئے وغیرہ کے ضمن میں رہنمائی کی۔ عملی طور پر کچھ نوجوانوں سے انٹریو لے کر دکھایا کہ کہاں ہماری کمزوریاں نمودار ہوتی ہیں اور انہیں کس طرح دور کرنا چاہئے ۔ شرکاء کے بہت سارے سولات کا جواب دیتے ہوئے ان کی الجھنوں کو دور کیا۔ اس پروگرام کا آغاز حافظ سجاد احمد، امام مسجد ہدایت سنٹر کی قرآت قرآن مجید سے ہوا۔ عظیم الدین عمر ایس آئی ائو نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ سید تنویر ہاشمی نے مہمانوں کا تعارف کریا۔ ناثرخان درانی نے پروگرا م کا تعارف کرایا۔ محمد مظہر الدین ،پروگرام کے کنوینر نے کلمات تشکر ادا کئے۔