انٹرنیٹ سنٹر کا مالک گرفتار

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ٹپہ چبوترہ کے ساکن انٹرنیٹ سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا جو بلو فلمس کے ویڈیو کلیپنگ فروخت کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد سردار علی ساکن نٹراج نگر جھرہ مبینہ طور پر اپنے انٹر نیٹ سنٹر ’’یونیورسل انٹرنیٹ ‘‘ میں بلو فلمس ڈاون لوڈ کرتے ہوئے خواہشمند گاہکوں کو 100 روپئے میں فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر آج انٹر نیٹ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔گرفتار نوجوان کو مزیدکارروائی کیلئے ٹپہ چبوترہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔