حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) انٹرنیٹ سنٹر پر مسلم لڑکی سے دست درازی کرنے والے نوجوان کو ناچارم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ لڑکی ساکن وی ایس ٹی کالونی اسی علاقہ میں واقع انٹرنیٹ سنٹر پہونچ کر اپنا بائیو ڈاٹا کا پرنٹ حاصل کرنے کیلئے گئی ہوئی تھی کہ انٹرنیٹ سنٹر کے مالک وجئے راگھوا نے اس لڑکی سے دست درازی کی، جس کے نتیجہ میں لڑکی نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی اور مقامی افراد نے اسے پکڑ لیا۔ ناچارم پولیس نے راگھوا کو اپنی حراست میں لیکر لڑکی کا بیان قلمبند کیا اور بعدازاں اس کے خلاف نیربھئے ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔