انٹرنیٹ دھوکہ دہی کے الزام میں بنگلہ دیش میں 14 افراد گرفتار

ڈھاکہ 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں 12 بیرونی شہریوں کے بشمول جملہ 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوںنے سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ دو ہفتے قبل ایک مغربی شہری اور تین بینک عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے اے ٹی ایمس میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ملینوں ڈالرس ہڑھ کرلئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ایلیٹ کرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین نے کہا کہ انہوں نے اس کیس میں جملہ 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 12 بیرونی شہری شامل ہیں۔ ان پر انٹرنیٹ کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے کا الزام ہے ۔
آلان کردی کی ہلاکت پر
دو شامیوں کو جیل
انقرہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک عدالت نے تین سالہ آلان کردی اور چار دیگر افراد کی ہلاکت پر دو شامیوں کو چار سال جیل کی سزا سنائی ۔ گذشتہ ستمبر میں ترک ساحل پر اوندھے منہ پڑے تین سالہ آلان کردی کی تصویر نے دنیا بھر کی توجہ پناہ گزینوں کے تنازعہ کی طرف دلائی تھی۔موفاوقا العبش اور عاصم الفرہاد پر انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوا ہے لیکن ان پر یہ الزام ثابت نہیں ہوا کہ آلان اور چار دیگر افراد کی موت قصداً کر غفلت برتنے‘ سے ہوئی۔ روزانہ ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزین ترکی سے یونان میں داخل ہوتے ہیں۔