حیدرآباد 12 فروری (پریس نوٹ) PAI انٹرنیشنل الیکٹرانک لمیٹیڈ نے آج کنٹری کلب کندن باغ میں میگا فیسٹیول سیل کے لکی ونرس کے لئے انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد کرتے ہوئے پھر ایک مرتبہ صارفین کے تئیں اپنی شفافیت اور ایمانداری ثابت کردی ہے۔ انعام یارتگان میں کار اور فری شاپنگ انعامات تقسیم کئے گئے۔ میگا بمپر پرائز ہونڈائی ایلیٹ آئی 20 کے لئے 10 خوش قسمت کسٹمرس کا انتخاب کیا گیا۔ ہونڈائی گرانڈ آئی 10 سوپر بمپر پرائز تھا جس کے لئے 10 خوش قسمت کسٹمرس منتخب کئے گئے۔ بمپر پرائز، ہونڈائی آئی ای او این تھی جس کے لئے بھی 10 خوش قسمت کسٹمرس کا انتخاب عمل میں آیا۔ پہلا انعام PAI پر ایک لاکھ روپئے کی مفت شاپنگ پر مشتمل تھا جو 100 خوش قسمت کسٹمرس کے نصیب میں آیا۔ دوسرا انعام 50 ہزار روپئے کا تھا جس کے لئے 100 خوش قسمت کسٹمرس کا انتخاب عمل میں آیا۔ PAI پر 25 ہزار روپئے کی مفت شاپنگ کے لئے تیسرا انعام رکھا گیا تھا۔ اس زمرہ میں بھی 100 خوش قسمت کسٹمرس کے نام منتخب کئے گئے۔ PAI انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس اپلائنسیس، موبائیلس اور لیاپ ٹاپس میں ایک بھروسہ مند اور نامور برانڈ ہے۔ کرناٹک اور تلنگانہ میں اس کے کئی شورومس پھیلے ہوئے ہیں۔ 15 سالہ تجربہ رکھنے والی یہ کمپنی کم قیمت پر اصلی پراڈکٹس اور بیسٹ برانڈس کی فروخت کے لئے ریکارڈ رکھتی ہے۔ آج کی تاریخ تک PAI انٹرنیشنل نے اپنے کسٹمرس کو انعامات کے طور پر 204 کاریں تقسیم کیں اور کمپنی کے معزز کسٹمرس میں برے انعامات کے طور پر کروڑہا روپئے کا سونا، نقد انعام اور فری شاپنگ کے انعامات کی تقسیم کی گئی۔ کمپنی نے ہزاروں ایل سی ڈی، ایل ای ڈی، ریفریجٹرس ، واشنگ مشینس، سی ٹی ویز، مائیکرو اوونس، موبائیل فونس، ڈی وی ڈی پلیرس، انڈکشن کوکرس اور دوسرے چھوٹے لاکھوں انعامات تقسیم کئے ہیں۔