مدن پلی ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آندھراپردیش کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں ضلع چتور کو پانچواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ جملہ 26689 طلباء نے کامیابی حاصل کی جبکہ 37905 طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ سرکاری کالجوں کے طلباء بھی اس مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ 60% طلباء نے اس مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔ Bi.P.C میں سیدہ حبیب نے 988 مارکس حاصل کر کے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا یہ اس لڑکی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ قلبی مرض کی وجہ سے فوت ہوگئی اسی وقت انہوں نے یہ ٹھان لی تھی کہ وہ محنت و لگن سے پڑھ کر ڈاکٹری حاصل کر کے کارڈیالوجسٹ بنکر قلب کے مریضوں کا علاج کرے گی اور اسی طرح وہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اور EAMCET میں بھی نمایاں کامیابی کا یقین ہے ۔ MPC میں مدن پلی کے ایس پی بھگوان 991 مارکس حاصل کر کے ضلع میں سرفہرست ہیں ۔ ضلع چتور والمیکی پورم میں قائم کردہ آندھراپردیش مائناریٹی گرلس جونیر کالج ( مائناریٹی گروگل ) نے بھی شاندار نتائج حاصل کئے ہیں ۔ یہ اقامتی کالج 90 فیصد نتائج حاصل کر کے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ۔ 66 طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں 60 طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس کالج کی طالبہ شبنم نے MPC میں 869 مارکس حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ ضلع کے خانگی کالجوں اور کارپوریٹ کالجوں میں جشن کا ماحول بنا ہوا ہے۔