نظام آباد:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے ڈچپلی منڈل کے ترمن پلی میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ اپنے جسم پر کیروسین چھڑک خودسوزی کرلی۔ لڑکی کی آخری رسومات پولیس کو اطلاع دئیے بغیر ہی انجام دینے پر پولیس نے ترمن پلی پہنچ کر اس خصوص میں تحقیقات کرتے ہوئے والدین پر برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے بموجب سراونتی درد شکم میں مبتلا تھی اور اس کے علاج کے باوجود بھی صحت مند نہ ہونے کی وجہ سے یہ بے حد پریشان تھی۔ آج صبح اس کے والدین بازار گئے ہوئے تھے اور گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھے جس پر یہ اپنے جسم پرکیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ پڑوسی سابق ایم پی ٹی سی رکن لکشمی ڈائیل 100 کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جھونپڑی کو آگ لگی ہوئی ہے جس پر پولیس یہاں پہنچ کر تحقیقات کرنا شروع کیا تو لکشمی کی خودکشی کا واقعہ منظرعام پر آیااور پولیس اس خصوص میں تحقیقات کرتے ہوئے والدین سے پوچھ تاچھ کی۔ سراونتی عشق میں ناکام ہونے پر خودسوزی کرنے کی بھی اطلاع ہے پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے۔