انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی

میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے منڈل مستقر رامائم پیٹ کے اسنہا جونئیر کالج میں زیر تعلیم طالبہ میں عظیمہ خانم بنت محمد معین خان نے ماہ مارچ 2015 ء میں منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایر میں Bipc گروپ سے 1000 نشانات میں سے 981 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع ٹاپر مقام حاصل کیا ۔ جن کا ہال ٹکٹ نمبر 151431672 ہے ۔ عظمہ خانم کی نمایاں کامیابی پر اسنہا جونئیر کالج کے پرنسپل لکچررس نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امیدواروں کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔