انٹرمیڈیٹ میں ناکامی پر اقدام خودسوزی کرنے والے طالب علم کی موت

حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکام ہوجانے کے نتیجہ میں خودسوزی کی کوشش کے دوران انتہائی طور پر جھلس جانے والا طالب علم آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ونستھلی پورم کے بموجب 16 سالہ سائی وردھن ساکن پرکاش نگر انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں ناکام ہوگیا تھا اور نتیجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے 4 مئی کو خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی تھی۔ اس واقعہ میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا چنانچہ آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔