انٹرمیڈیٹ طالبعلم کی امتحان ہال میں اچانک موت

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) انٹرسال دوم کا امتحان لکھنے کے دوران قلب پر حملہ کے سبب ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ سکندرآباد کے علاقہ پیراڈائز میں واقع امتحان سنٹرپر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 19 سالہ طالب علم گوپال راجو جو کوٹیشور راؤ نامی شخص کا بیٹا تھا بھولک پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام کھمم بتایا گیا ہے ۔ وہ سری چیتنیہ جونیر کالج کا طالبعلم تھا جس کا امتحان سنٹر پیراڈائز میں تھا یہ لڑکا امتحان مرکز میں قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے