ونپرتی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج میں ونپرتی کے اسکالر جونئیر کالج کی طالبہایل ھریتا کو BIPc میں 986 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ اسی طرح اسی کالج کے طلبہ بھارتی 972 ، پی ھریتا 965 پوالیکا 964 سری دیوی 962 نشانات حاصل کئے۔ ایم پی سی میں اسی کالج کے طلبہ لاونیا 985 حاصل کرتے ہوئے کالج ٹاپر رہے ۔ محمد عمران 981 مناسپوتی 976 اکرام اللہ 974 نشانات حاصل کرتے ہوئے دوسرا تیسرا مقام حاصل کیا ۔ کالج کے طلبہ کو ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے بات کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی کی طالبہ ضلع بھر میں پہلا مقام حاصل کرنا اس طرح کے نتائج آنا خوش آئند ہے ۔ ونپرتی عنقریب ضلع بننے والا ہے ۔ اس موقع پر کالج انتطامیہ ڈاکٹر جگدیشور ، ڈاکٹر ورا پرساد ، ڈاکٹر ستیا نارائنا ، ٹی سرینواس گوڑ ، شیام کمار ، محمد بابا ، نرسیا ، کوٹلا روی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔