انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کیلئے تاریخ میں 16 اگست تک توسیع

حیدرآباد۔ 31 جولائی (این ایس ایس) کمشنر آف سوشیل ویلفیر اینڈ سیکریٹری، بی سی ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (گروکلم) کی درخواست پر انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ میں 16 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ ایک پریس نوٹ میں ڈاکٹر اے اشوک، آئی اے ایس سیکریٹری نے دو سالہ انٹرمیڈیٹ کورس کی پیشکش کرنے والے ریاست تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ؍ خانگی ؍ امدادی ؍ خانگی غیرامدادی ؍ کوآپریٹیو ؍ ٹی ایس ریسیڈنشیل ؍ ٹی ایس سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل ؍ ٹی ایس ٹرائبل ویلفیر ریسیڈنشیل ؍ ٹی ایس ماڈل ؍ انسینٹیو جونیر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو مطلع کیا کہ تعلیمی سال 2016-17ء کیلئے انٹرمیڈیٹ سال اول میں تیسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے آخری تاریخ 16 اگست ہے۔