انٹرمیڈیٹ داخلوں کی تاریخ میں 10 اگست تک توسیع

سنگاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ضلع سنگاریڈی آ ر آئی او کشن نائک کے پریس نوٹ کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کی تاریخ میں 10 ؍ اگسٹ توسیع کی گئی ۔ آر آئی او کشن نائک نے ضلع سنگاریڈی کے سرکاری اور غیر سرکاری جونیر کالج کے پرنسپالوں کو ہدایت دی کہ طلباء و طالبات کے داخلوں کو یقینی بنائیں اور خواہش مند طلباء و طالبات اس موقع سے استفادہ حاصل کریں۔