انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

جگتیال میں 30 مراکز پر 20,090 طلبہ شرکت کریں گے

جگتیال۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پوری ذمہ داری کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا جائے۔ ضلع کلکٹر اے شرت نے جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جگتیال ضلع میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں 20,090 طلبہ امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔ جگتیال ضلع میں جملہ 30 مراکز اور چندر سیٹنگ اسکاڈ، دو فلائنگ اسکاڈ ٹیم اور نوڈل آفیسر کی زیرصدارت ڈیک نیم یکم مارچ سے منعقد شدنی انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جگتیال ضلع میں جملہ 58 گورنمنٹ اور خانگی کالجس میں 20,090 طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ نئے ضلع کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ امتحانات ہورہے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداران امتحانات کو پرسکون ماحول میں انعقاد کیلئے انتظامات کررہے ہیں۔ جگتیال ضلع میں 15 سرکاری جونیر کالجس 12 ماڈل اسکول اور ایک ویلفیر کالج 24 خانگی کالجس اور 6 ووکیشنل کالجس میں سرکاری اور خانگی کالجس ملاکر پہلے سال میں جملہ 9,360 طلباء اور دوسرے سال میں 9,358 طلباء اور ووکیشنل میں 1069 طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں اور مزید 103 طلباء علیحدہ طور پر انٹرمیڈیٹ امتحان تحریر کرنے کیلئے فیس ادا کئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں امتحانی مراکز پر طلباء کو پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی اور طلبہ کو کسی قسم کی دشواریاں پیش نہ آئے۔ عہدیداروں کو قبل از وقت انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔