جمعرات , دسمبر 12 2024

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

منچریال ۔ /29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس ، آر ٹی سی اور محکمہ صحت کے عہدیدار آپس میں ملکر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے کامیابی سے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری نے ہدایت دی ہے ۔ یہ بات ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں انٹرمیڈیٹ امتحانات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں عہدیداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یکم فبروری تا /20 فبروری منعقد ہونے والے پراکٹیکل امتحانات کیلئے 27 بیاچس ، اور 28 امتحانی مراکز ہوں گے ۔ نظم و ضبط کی نگرانی پولیس اور امتحانی مراکز پر اے این ایم کے علاوہ محکمہ صحت اپنے عہدیداروں کو تعینات کریں گے ۔ ڈی ای او کو ہدایت دی گئی کہ وہ امتحانی اساتذہ فراہم کریں اور آر ٹی سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ طلباء و طالبات کیلئے مقررہ وقت اور روٹس پر بسوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائے ۔ اس اجلاس میں ڈی سی پی منچریال مسٹر وینو گوپال راؤ ، ضلع انٹرمیڈیٹ عہدیدار مسرز اندرانی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او ، مسٹر ڈاکٹر بھشما ، آر ٹی سی ڈی ایم اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT