چار سو اقسام کے صوفہ سیٹ اور 200 سے زائد دوسری اشیاء خریداروں کی توجہ کا مرکز
جس طرح ملبوسات کسی انسان کی شخصیت میں غیر معمولی نکھار پیدا کرتے ہیں اسی طرح فرنیچر بھی کسی بھی گھر کی رونق اور معاشرہ میں اس گھر کے مکینوں کے وقار اور شان و شوکت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔ جولوگ صاف صفائی معطر ماحول اور زندگی کے ہر لمحہ کو یادگار بنانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اپنے گھروں اور دفاتر میں عمدہ سے عمدہ فرنیچر استعمال کرتے ہیں اور اپنے پروقار لوگوں کے اس ذوق کی انٹرئیر پارک فرنیچر مال بنجارہ ہلز اور نامپلی تکمیل کرتا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع کے معزز خاندان عمدہ اور پائیدار فرنیچر کے لیے انٹرئیر پارک فرنیچر مال کا رخ کرتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہندوستان میں فرنیچر کا سب سے بڑا مال ہے جہاں صارفین کو ایک ہی چھت تلے 400 سے زائد اقسام کے صوفہ سیٹ ، 200 سے زائد اقسام کے ڈائننگ سٹ ، کافی ٹیبلس ، بیڈ روم سیٹس ، جھولے ، آئینے ، دست کاری کے لاجواب نمونے ، کارپٹس ( قالینیں ) ، لائٹس ، آوٹ ڈور فرنیچر اور آفس فرنیچر دستیاب ہوتا ہے ۔ بنجارہ ہلز میں محکمہ پولیس کی کھلی اراضی کے مقابل مین روڈ نمبر 12 اور ہوٹل پیالیس اسٹیشن روڈ نامپلی کے مقابل واقع انٹریئر پارک فرنیچر مال میں ہمیشہ معزز گاہکوں کا ہجوم رہتا ہے ۔ اس مال میں آپ کے لیے ایسے فرنیچر دستیاب ہیں جنہیں دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔ نظروں کو خیرہ کردینے والے ان فرنیچر کے بارے میں انٹرئیر پارک کے مالک مسٹر دیپک نے بتایا کہ ان کے فرنیچرس ساری دنیا میں سربراہ کیے جاتے ہیں ۔ حیدرآباد چونکہ نوابوں کا شہر ہے یہاں کے لوگ فرنیچر کا اعلیٰ ذوق رکھتے ہیں ۔ ان کا نظر انتخاب بھی بلند پایہ کا ہوتا ہے ۔ ان کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اندرون و بیرون ملک کا فرنیچر فراہم کیا جاتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-66680004 ۔ 66785577 نامپلی اور 65506677 ۔ 9299651545 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔