حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسپورٹس ہاٹلرس ویلفیر اسو سی ایشن کے زیر اہتمام30 اپریل تا 3 مئی 2015 پہلے انویٹیشنل والی بال ٹورنمنٹ کا ایل بی اسٹیڈیم والی بال کورٹس پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ ٹورنمنٹ در حقیقت انجہانی ایل وینکٹ رام ریڈی سابق سکریٹری اے پی اولمپک اسو سی ایشن کی یاد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرنے کے دو ران مسرس ڈاکٹر بی وینکٹیشور ریڈی ‘صدر این رامی ریڈی جنرل سکریٹری ‘شریمتی اومکا سدھا خازن‘ جی کرن ریڈی نائب صدر و دیگر عہدیداران اے پی اسپورٹس ہاٹلرس ویلفیر اسو سی ایشن نے یہ بات کہی اور اس موقع پر ان عہدیداران اسو سی ایشن نے مذکورہ ٹورنمنٹ کے بروچہ اور پوسٹرس کی اجرائی انجام دیں۔ ان عہدیدارو ںنے بتایا کہ اس پہلے انویٹیشنل والی بال ٹورنمنٹ میں دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 8 نامور والی بال ٹیموں کو ہی مدعو کیا جارہا ہے جبکہ مسٹر دیناکر بابو منیجنگ ڈائرکٹر اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ بحیثیت مہمان خصوصی 30 اپریل کو اس والی بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کریں گے۔ان عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اس ٹورنمنٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 20 ہزار وپئے نقد اور شیلڈ عطا کی جائے گی ۔ دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپئے نقد اور شیلڈ کے علاوہ تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو دس ہزار روپئے نقد اور شیلڈ عطا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے مسٹر بی روی کمار سے سیل فون نمبر9666703200پر ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔