انوپ مشرا نے معتمد عمومی لوک سبھا کا عہدہ سنبھال لیا کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے سینئر دفتر شاہ انوپ مشرا نے آج لوک سبھا کے معتمد عمومی کا عہدہ سنبھال لیا جبکہ کانگریس نے یہ کہتے ہوئے احتجاج کیا تھا کہ مروجہ طریقہ کار پرعمل نہیں کیا گیا اور اپوزیشن پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔ 59 سالہ مشرا کے تقرر کا اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اعلان کیا جس کے فوری بعد کانگریس کے قائد ملکارجن کھرگے اس پر اعتراض کرنے کے لئے اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور اسپیکر کی جانب سے اس تقرر پر اعتراض کیا تاہم ان کا کہنا صرف یہ تھا کہ مقرر طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔