نئی دہلی، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے بلے باز ویراٹ کوہلی نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار اور ان کی گرل فرینڈ انوشکا شرما نے انہیں اچھا کھیلنے اور پرسکون رہنے میں مدد کی۔ پین ویلا کی ایک رپورٹ میں کوہلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد لوگوں کے انوشکا کے خلاف سخت ردعمل سے انہیں بہت افسوس ہوا۔ ’’مجھے بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔ لوگوں نے انوشکا کی تصاویر جلائیں اور انہیں ٹیم اور میری ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا‘‘۔