ممبئی5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے بموجب بالی ووڈ اسٹارانوشکا شرما نے ان کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینی شروع کردی۔انھوں نے کہا کہ انوشکا کو پہلے اس کھیل کاکوئی شوق نہیں تھا لیکن اب وہ اسے سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، وہ مجھ سے مختلف موضوعات کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ فلاں ٹائم پر میرے ذہن میں کیا چل رہا تھا۔ وہ دراصل میری نفسیات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں، میرے لئے بھی ان سے دوستی کافی فائدہ مند ہے۔ کوہلی نے کہا کہ ایک کرکٹر میدان سے باہر بھی کھیل میں ہی الجھا رہتا ہے لیکن انوشکا سے دوستی کی وجہ سے میں دوسری چیزوں میں بھی دلچسپی لینے لگا ہوں۔ کوہلی نے مزید کہاکہ میں بھی انوشکا سے ان کے فلمی کیریئر پر بات کرتا اور ان کے کام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔