نئی دہلی ۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ کرکٹ کے میدانوں پر بھلے ہی وہ کپتانی کررہے ہوں، تاہم گھر کی کپتان ان کی اہلیہ اور بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی قبول کیا کہ انوشکا شرما ان کے گھر کی کپتان ہیں۔کوہلی کے بموجب انوشکا شرما یقیناً میرے گھر کی کپتان ہیں، وہ ہمیشہ صحیح فیصلے کرتی ہیں، وہ میری طاقت ہیں، وہ ہمیشہ مجھے مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، ہم سب ہی اپنے ساتھی میں یہ خوبی دیکھنا چاہتے ہیں، میں بے حد خوش قسمت ہوں۔