انوس کی فسیلٹی کا اے ایس راؤ نگر میں آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مرد و خواتین دونوں کے لیے سیلون اینڈ کلینکل سروسیس برانڈ ، انوس کی ملک میں 24 ویں فسیلٹی کا جو کہ حیدرآباد میں چھٹی فسیلٹی ہے یہاں اے ایس راؤ نگر میں آغاز ہوا ۔ یہ فسیلٹی 2500 مربع فٹ پر محیط ہے ۔ آئندہ چھ ماہ میں انوس کی جانب سے آندھرا پردیش میں مزید 2 تا 3 فسیلٹیز کا آغاز کیا جائے گا ۔ انوس پر بالوں کے امراض جیسے بال جھڑنا ، بفا وغیرہ کے لیے ایڈوانسڈ ٹکنالوجی علاج فراہم کیا جاتا ہے اور 100 فیصد ہربل علاج کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسز انورادھا فاونڈر اینڈ ڈائرکٹر انوس نے اس کے کلینکل سروسیس سے واقف کروایا ۔۔