انمکت کیلئے ٹرائی سیریز اچھا موقع

چینائی ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈر 19 سے سینئر کرکٹ تک پہنچنے کے بعد اکثر موقعوں پر ناکام ہوجانے والے دہلی کے انمکت چند اب تبدیلی لانا چاہیں گے جبکہ وہ انڈیا A کی سہ قومی ’اے‘ سیریز میں قیادت کریں گے جسے سینئر ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پلیٹ فام سمجھا جاتا ہے۔ انڈیا اے اپنا پہلا میچ جمعہ کو کھیلے گا جبکہ یہ ٹورنمنٹ جنوبی افریقہ اے اور آسٹریلیا اے کے درمیان کل یہاں افتتاحی میچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ یہ 22 سالہ انمکت کیلئے اہم ٹورنمنٹ رہے گا جن سندیپ پاٹل کی سلیکشن کمیٹی مستقبل کا کھلاڑی سمجھتی ہے۔

 

ہاکی : ہندوستان نے فرانس کو ہرایا
لا ٹوکٹ (فرانس ) ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) باصلاحیت چنگلنسانا سنگھ اور تجربہ کار ایس وی سنیل نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم نے اپنے دورۂ یورپ کی شروعات میزبان فرانس کے مقابل 2-0 کی جیت کے ساتھ عمدگی سے کی ہے۔ سردار سنگھ زیرقیادت ٹیم اپنے اوپننگ میچ میں جو کل کھیلا گیا، پورے کھیل پر چھائی رہی۔ پہلا گول 18 ویں منٹ میں اور دوسرا 26 ویں منٹ میں ترتیب وار چنگلنسانا اور سنیل نے بنائے۔