انقلابی قائد کامریڈ ریاض کی برسی تقریب

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انکاونٹر میں ہلاک طلباء تنظیم کے انقلابی قائد کامریڈ ریاض کی 10 ویں برسی تقاریب یکم جولائی کو پریس کلب بشیر باغ میں ایک بجے دن زیر صدارت شریمتی دیوی منعقد شدنی ہے ۔ انقلابی قائد مسٹر ورا ورا راؤ ، شریمتی پدماکماری ، مسٹر چندرنا ، مسٹر اوسا ( سی پی آئی ایم ایل ) ، نیوڈیموکریسی قائدین مسرز پرادیپ ، گوردھن کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں انقلابی مصنف مسٹر ورا ورا راؤ نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ ریاض ایک بہترین انقلابی قائد تھے ۔ جنہوں نے امن اور شانتی کے لیے کافی جدوجہد کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 10 سال قبل یکم جولائی 2005 کو ریاض اور ان کے 3 ساتھیوں کو پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کرتے ہوئے کریم نگر کے بدناکل مقام پر لیجا کر انکاونٹر کے نام پر ہلاک کردیا تھا ۔۔