صدر نشین کانٹی ننٹل ہاسپٹلس گرو این ریڈی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ہاتھوں کو صاف رکھنے کے عالمی یوم کے موقع پر 5 مئی کو کانٹی ننٹل ہاسپٹلس کے ہاتھوں کو صاف رکھئے ہفتہ کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر گرو این ریڈی صدر نشین و ایم ڈی ہاسپٹلس نے کہا کہ کانٹی ننٹل ہاسپٹلس میں ہاتھوں کو صاف رکھنے پر خاص توجہ دی جاتی ہے جس سے یہاں انفکشن کا خطرہ بالکل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر ریڈی زندگیوں کو بچالینے اپنے ہاتھ صاف رکھئے ، مہم سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر عمل نہیں ہوگا تب کل کوئی علاج نہیں ہوگا ۔ ڈبلیو ایچ او نے دواخانہ میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف سے خواہش کی کہ وہ مریض کی خدمت کے دوران ہاتھوں کو صاف رکھنے پر بطور خاص توجہ دی ۔ ڈاکٹر پردیپ نے انفکشن کو بیماری کے پھیلنے کی بڑی وجہ بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ انفکشن کے پھیلنے کی اہم وجہ ملٹی ڈرگ ریسٹنٹ آرگندم ہے اور یہ صحت نگہداشت ورکرس کے ذریعہ پھیلتا ہے ۔ واسو ریڈی ڈائرکٹر ، گلوریا ، جوزفین ، جاگروتی اور دیگر ڈاکٹرس نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔۔