حیدرآباد ۔26 مئی ۔ ( ای میل) حیدرآباد سافٹ ویر انٹرپرائیزس اسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ انفوسیس لمیٹیڈ نے جیت لیا ہے ۔ انفوسیس کرکٹ گراؤنڈ گچی باؤلی پر 14 مارچ کو یہ ٹورنمنٹ شروع ہوا تھا جس میںایچ وائی ایس ای اے ممبر کمپنیوں سے جملہ 30 ٹیموں نے حصہ لیا ۔3 مئی تک تمام لیگ میچس منعقد کئے گئے اور 9 تا 23 مئی پری کوارٹرس ، کوارٹرس اور سیمی فائنلس کھیلے گئے ۔ 24 مئی کو فائنلس کوالکام اور انفوسیس کے درمیان منعقد ہوا جس میں انفوسیس نے پانچ وکٹوں سے جیت درج کرائی ۔ کوالکام کے 85/9 کے جواب میں انفوسیس نے 12.2 اوورس میں پانچ وکٹیں کھوکر 86 کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ۔ ایچ وائی ایس ای اے زائد از 300 ممبرس کے ساتھ رجسٹرڈ ادارہ ہے جو سافٹ ویر انڈسٹری کی نمائندگی کرتا ہے ۔