انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر پر دیہاتیوں کی ستائش

کاماریڈی:29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل سکریٹری پنچایت راج ریمینڈ پیٹر نے دومکنڈہ منڈل کے موضع لنگو پلی کا دورہ کرتے ہوئے صد فیصد انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر اور دیہاتیوں کی ستائش کرتے ہوئے لنگو پلی ضلع نظام آباد میں ایک مثالی دیہات ہے اور سوچھ بھارت کی انجام دہی میں لنگو پلی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ مسٹر ریمینڈ پیٹر نے کمشنر پنچایت راج انیتا رامچندرن، سی ای او مرلی، ضلع کلکٹر رونالڈ روس کے ہمراہ لنگو پلی پہنچ کر دیہاتیوں سے ملاقات کی اور انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے دیہاتیوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ سرپنچ لنگم سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے وقت پر صد فیصد انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کس طرح کی گئی کی تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر سرپنچ نے بتایا کہ دیہات میں 89 انفرادی بیت الخلائیں تعمیر کی گئی اور ہر شخص 900 روپئے ادا کرتے ہوئے 12000 ہزار روپئے کی منظوری حاصل کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو یقینی بنایا جائے اور دیہات میں اس بات کا بھی عہد کیا گیا کہ کھلے مقامات پر رفع حاجت سے فارغ پر امتناع نافذ کیا گیا۔ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا ۔ وقت پر بیت الخلائوں کی تعمیر صد فیصد انجام دینے پر نرمل بھارت کے ایوارڈ کیلئے تجویز پیش کرنا بھی ارادہ ظاہر کیا۔ ہر دیہات میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے کھلے عام مقامات پر رفع حاجت سے فارغ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں۔پرنسپل سکریٹری ماچہ ریڈی منڈل کے منتھنی دیون پلی کا بھی دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ دیہات میں 297 خاندان ہے تو 160 بیت الخلائوں منظوری عمل میں لائی اور 72 بیت الخلاء تکمیل کئے گئے۔ صد فیصد کام انجام دینے کی صورت میں نرمل بھارت کیلئے نام کی تجویز پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔