رشوت و بدعنوانیوں سے داغدار عالمی ادارہ میں اصلاحات کیلئے نئے صدر کا عہد
زیورخ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال اسوسی ایشنس (فیفا) کے صدارتی انتخابات میں سوئس۔ اطالوی جیان انفارنٹینو نے آج اپنے قریبی حریف اور بحرین کے شہزادہ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی فٹبال ادارہ میں رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سپ بلاٹر کے 18 سالہ دور اور حالیہ بدترین بحرین کا خاتمہ ہوگیا۔ 45 سالہ انفانٹینو نے دوسرے مرحلے میں 207 ارکان کی رائے دہی میں 45 ووٹ حاصل کرتے ہوئے پرنس سلمان کو شکست دی۔ انفارنٹینو نے اپنی کامیابی کے بعد اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ اسکینڈل سے داغدار اس ادارہ میں اصلاحات کے ذریعہ ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔
انفانٹینو نے کہا کہ ’’فیفا انتہائی غمناک دقت اور بحران کن لمحات سے گذرا ہے لیکن لمحات اور یہ وقت اس ختم ہوچکا ہے۔ فٹبال کے عالمی ادارہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے‘‘۔ بلاٹر نے جنہیں برخلاف قواعد سرپرستی کے کلچر، بدعنوانیوں اور رشوت ستانی کیلئے ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے، آج انفانٹینو کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ بلاٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’وہ ان (انفانٹینو) اپنے تجربے، صلاحیتوں، حکمت عملی اور سفارت کاری کی صلاحیتوں اور ان میں موجود تمام قابلیت کے ساتھ میرا کام جاری رکھیں گے‘‘۔ رائے دہی کے دوسرے مرحلے میں انفانٹینو کو 145 اور ایشیائی فٹبال کانفیڈریشن کے صدر اور بحرین شہزادہ شیخ سلمان کو 88 ووٹ حاصل ہوئے۔ اردن کے شہزادہ علی بن حسین تیسرا اور فیفا کے سابق عہدیدار جیروم شائمپین کو چوتھا مقام حاصل ہوا۔ فیفا کے نئے صدر انفانٹینو نے کہا کہ ’’آج کوئی جنگ نہیں تھے بلکہ صرف انتخاب تھا اور ہر انتخاب میں کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے تو کوئی ہارتا ہے اور زندگی چلتی رہتی ہے‘‘۔ انفانٹینو کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے علاوہ کن فٹبال فیڈریشنوں کے سربراہان نے مبارکباد دی ہے۔