انشورنس کمپنی کی جانب سے متوفی کے شوہر کو چیک حوالے

جگتیال 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دی گائتری کوآپریٹیو اربن بینک جگتیال کے نربھئے سیونگ کھاتے دار شیوراتری وینکما کا سڑک حادثے میں فوت ہوجانے سے انشورنس کمپنی کی جانب سے اس کے شوہر شیوا راتری وینکٹی کو بینک چیف ایگزیکٹو آفیسر وی سرینواس اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر سری لتا کے ہاتھوں چیک حوالے کیا گیا ۔ وی سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نربھئے سیونگ کھاتے پر ایک لاکھ روپیوں کا انشورنس بیما اسکیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس پر حادثاتی موت ہونے پر ایک لاکھ روپئے اس کے رشتہ داروں کو حوالے کی جائے گی ۔ بینک منیجر سلیمان باشاہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بینک میں سونے کے زیورات اور پوسٹ آفس بانڈس پر بھی لونس دیئے جارہے ہیں ۔ عوام بینک کی خدمات سے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر اے جی ایم سمپت نے بھی مخاطب کیا ۔