انشورنس بل پر کانگریس کے دوہرے معیارات کے الزام کی راہول گاندھی نے تردید کردی

نئی دہلی۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج بی جے پی کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی نے انشورنس بل پر اپنا موقف برعکس کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر کانگریس دوہرے معیارات استعمال نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے ایوان پارلیمنٹ میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ اُن کے خیال میں انشورنس بل پر کانگریس کے دوہرے معیارات نہیں ہیں۔ اپوزیشن پارٹی نے اہم بل پر جستجو برقرار رکھتے ہوئے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردینے کی تائید بھی کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے پُرزور انداز میں کہا کہ یہ خیال کہ اس کا یہ اقدام صرف اس لئے ہے کہ انشورنس بل اس کی تجویز ہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ پارٹی نے اس بل کی ماضی میں مخالفت کی تھی۔ متنازعہ انشورنس بل راجیہ سبھا میں کل منظوری کے لئے پیش کیا جانے والا تھا، لیکن اسے ملتوی کردیا گیا جبکہ حکومت نے اپوزیشن قائدین سے ملاقات کی، تاہم سلیکٹ کمیٹی سے اس بل کو رجوع کرنے کے بارے میں پیدا شدہ تعطل ختم کرنے سے قاصر رہی۔