حیدرآباد ۔ /19 جنوری (سیاست نیوز) انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید نعیم الدین جاوید کی جانب سے گنبدان قطب شاہی میں مارل پولیسنگ کے خلاف قومی کمیشن برائے خواتین نے ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش مسٹر بی پرساد راؤ کو ایک اور نوٹس جاری کیا جس میں انسپکٹر کے خلاف ہنوز 48 گھنٹے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن کے رکن مسز شمینہ شفیق نے ریاستی پولیس سربراہ کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں مارل پالیسنگ سے متعلق سیول لبرٹیز مانیٹیرنگ کمیٹی کی شکایت موصول ہونے پر انسپکٹر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ کمیشن نے اپنے مکتوب میں یہ بتایا کہ /27 ڈسمبر کو بھی ریاستی پولیس سربراہ کو ایک نوٹس جاری کی گئی تھی جس میں اندرون 72 گھنٹے مارل پالیسنگ واقعہ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے اور انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن آندھراپردیش پولیس کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر مزید ایک نوٹس جاری کی گئی ۔