حیدرآباد ۔ 16 نومبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر اے مہندرریڈی نے آج انسپکٹر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن مسٹر سید منور کا اچانک تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سٹی آرمڈ ریزرو ہیڈکوارٹر پر تعینات کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عصمت ریزی کے کیس میں انسپکٹر گولکنڈہ نے مبینہ طور پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کمشنر کارروائی کرتے ہوئے ان کا اچانک تبادلہ کر دیا ۔ جبکہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن مسٹر راجو کو گولکنڈہ پولیس اسٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے ۔