انسپکٹر پولیس پیٹ بشیر آباد معطل

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) اراضی تنازعات میں اختیارات کا بے جا استعمال کرنا ایک انسپکٹر کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند نے سخت گیر اقدام کرتے ہوئے اس انسپکٹر کو خدمات سے معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز آفیسر مسٹر سبھاش چندر پولیس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آج اس انسپکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔ انسپکٹر سبھاش چندر بو اراضی معاملات و تنازعات میں غیر ضروری مداخلت اور اختیارات کا بے جا استعمال کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کمشنر نے ایسے ہی الزامات کے تحت کارروائی میں ایک انسپکٹر کا تبادلہ عمل میں لایا تھا ۔