حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( راست ) : انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز کی جانب سے 30 ، 31 مارچ کو بگ ڈیٹا انالائسس ، آپریشن ریسرچ اینڈ انٹرنیٹ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آئی پی ای شاہ میر پیٹ کیمپس میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے تعلق سے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر شاہین سے 9866666620 ڈاکٹر کے وی اننت کمار سے 9491159906 پر ربط کریں ۔۔
ڈاکٹر اکرم اللہ کا روبیٹک پر لکچر
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر اکرم اللہ شکاگو ( امریکہ ) کا روبیٹک کلاس روم ٹیچنگ پر 31 مارچ جمعہ 3 بجے دن تا 5 بجے اقراء مشن اسکول نواب صاحب کنٹہ جہاں نما پر توسیعی لکچر رکھا گیا ہے ۔ کنوینر محمد ساجد علی کرسپانڈنٹ اسکول نے ٹیچرس سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔