اندرون 15 یوم بیت الخلاؤں کی تعمیر کی ہدایت

ویملواڑہ میں منعقدہ اجلاس سے رکن اسمبلی رمیش بابو اور کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
ویملواڑہ /22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ویملواڑہ کے پانچ منڈلوں میں اندرون پندرہ یوم بیت الخلاؤں اور حمام خانوں کی 100 فیصد تعمیر مکمل کرلینا چاہئے۔ رکن اسمبلی رمیش بابو اور ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے یہ بات کہی۔ وہ کلامندر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں چندوروتی، ویملواڑہ، کنو راؤ پیٹ، کتھلاپور اور میڈپلی منڈلوں کے اہم عہدہ داروں نے شرکت کی اور بیت الخلاء کی تعمیر سے متعلق فہرست طلب کرکے تنقیح کرتے ہوئے بیت الخلاؤں کی تعمیر میں ہونے والی رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا کہ منڈلوں میں بیت الخلاء کے تعمیر بہتر ہے، لیکن اس میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔ اندرون دو ہفتہ یہ تعمیری کام مکمل ہو جائیں تو حلقہ اسمبلی ویملواڑہ تیسرے مقام پر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کو ہر نگر کے عوام تک پہنچایا جائے تو اس کی جلد از جلد تکمیل یقینی ہے۔ رکن اسمبلی ویملواڑہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عہدہ داران اور سیاسی قائدین کو اس چیلنج کو پورا کرنا چاہئے۔ زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین کام انجام دے رہے ہیں، جس سے عوام کو  استفادہ کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر ویملواڑہ کے لئے زائد فنڈس منظور کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں زیڈ پی سی او سورج کمار، آر ڈی او بھکشا نائک، ویملواڑہ میونسپل چیرپرسن تلا اوما، ویملواڑہ ایم پی پی وینکٹیش، چندورتی، ایم پی پی سرینواس، زیڈ پی ٹی سی سریکانت، پورنیما ایم پی ڈی او، پورن کمار، پربھو رمیش، سرپنچ اور چندر سینئر قائدین بھی شریک تھے۔