اندرون تین ماہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر مکمل

کریم نگر 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی چیف منسٹر کی جانب سے اپنائے گئے موضع چنا ملکانور کو منظورہ 247 ڈبل بیڈ روم کے مکانوں کی تعمیر کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کیا۔ کل کوچیگر مامیڈی منڈل کے موضع چنا ملکانور موضع میں 15.54 کروڑ سے منظور ہوئے 247 ڈبل بیڈ روم کے مکانوں کی تعمیر کیلئے وزیر موصوف نے بھومی پوجا کرکے کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ان گھروں کی تعمیر میگا کنسٹرکشن کمپنی کے حوالے کی گئی۔ 20 افراد انجینئرس کے ساتھ مل کر جملہ 300 افراد تعمیری کاموں کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ موضع میں تمام اہل افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے لئے کوئی بھی پریشان نہ ہوں۔ تمام موضع کے عوام یکجہتی کے ساتھ رہ کر موضع کی ترقی کے لئے راہ ہموار کریں۔ موضع میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کو وسیع کریں۔ چیف منسٹر اس موضع کو اپنانا یہ موضع کے عوام کی خوش قسمتی ہے۔ موضع کو 60 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ مزیدا یک کروڑ 20 لاکھ روپئے سے کمیونٹی ہال کی منظوری دی جائے گی۔ محکمہ آر اینڈ بی کے ذریعہ موضع میں 2.33 کروڑ سے بی ٹی روڈ، 21 کروڑ سے ملکانور تا کوہیڈہ روڈ ،1.25 کروڑ سے سی سی روڈ، ڈرینج 60 لاکھ روپئے سے وی او بلڈنگ، 140 لاکھ سے PHC بلڈنگ، 40 لاکھ روپئے کی مالیت سے ٹریننگ سنٹر، جملہ 26.22 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ اس طرح 204 لاکھ سے تین تالابوں کے کاموں کی منظوری دی گئی۔ چنا ملکانور موضع صرف کریم نگر میں ہی نہیں بلکہ ساری ریاست کیلئے ہی ایک مثال ہو۔ موضع میں تعلیم یافتہ نوجوان اس کو سمجھ کر موضع کی ترقی کے لئے تعاون کریں۔ گزشتہ میں گھر کی منظوری کے لئے 5 ہزار روپئے کی منظوری دی جاتی تھی۔ آج یہ حکومت ایک گھر کے لئے 5 لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے۔ ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی میں مشاورت کرکے ترقی کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں موضع میں تعمیر کئے گئے واٹر پلانٹ کا وزیر موصوف نے افتتاح کیا۔ اسی طرح تالاب کے کاموں کا اور وی او بلڈنگ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیر پرسن ثلا اوما، ضلع کلکٹر نیتو پرساد، ایم ایل سی نارا داسو، لکشمن راؤ، حسن آباد رکن اسمبلی ستیش کمار، زیڈ پی ٹی سی چندریا، ایم پی پی کشٹیا، سرپنچ راجیا، ایس ای، آر اینڈ بی ستیش، آر ڈی او چندراشیکھر و دیگر نے شرکت کی۔