یلاریڈی 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندراماں امکانات کی تعمیرات میں ہوئیں بدعنوانیوں پر منڈل لنگم پیٹ کے بولکم پیٹ میں CBCID ، DSP مسٹر چینیا نے تحقیقات کیں ۔ سال 2006 تا 2010 کئے گئے مکانات کی تعمیرات میں کی گئی بدعنوانیوں پر موصول ہوئی شکایتوں پر ریاستی حکومت نے CBCID کی تحقیقات کے احکام دئے تھے ۔ اس لئے بولکم پیٹ میں 77مکانات کی تعمیرات میں بدعنوانی ہونے کا انکشاف ہونے سے عہدیدار تحقیقات کررہے ہیں ۔ کس کس عہدیدار کے وقت کون کون مکانات منظور کروائے اور کون کون مکان نہ تعمیر کرتے ہوئے بلوں کی اٹھارٹی CBCID تحقیقات میں لگی ہے ۔ غیر مستحق کو مکان منظور کیا گیا اس میں ذمہ دار عہدیداروں ، ونڈ۔۔۔ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے اور عوامی نمائندوں کے خلاف کارروائی کرنے CBCID تیاریاں کرہی ہے ۔ اعلی عہدیداروں کو CBCID کے حوالے کرے گی ۔ اس موقع پر CBCID ایس آئی ناگیندر نے عملہ میں پاشاہ ، عارف ، مقامی اے ایس آئی کمار راجا موجود تھے ۔