اندرسینا ریڈی سلطان آباد کے نئے سب انسپکٹر آف پولیس

سلطان آباد ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پولیس اسٹیشن میں نئے سب انسپکٹر آف پولیس اندرا سینا ریڈی نے جائزہ لے لیا ۔ وہ 2009 ء بیاچ کے ہیں ۔ گوداوری کھنی ون ٹاون پولیس اسٹیشن سے تبادلہ ہو کر یہاں آئے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر سڑک حادثے بہت ہورہے ہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی ۔ سلطان آباد سے کرائم کو پوری طرح ختم کرنے کی کوشش کرینگے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کا تعاون کرے جہاں پر بھی غلط کام ہورہے ہیں اس کی اطلاع دیں۔