نئی دہلی ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) شاٹ پٹر اندرجیت سنگھ کی تصدیقی بی نمونہ بھی ممنوعہ مادوں کی جانچ میں مثبت پایا گیا، جس نے عملاً ریو اولمپکس میں مسابقت کی اُن کی امیدیں ختم کردیئے ہیں۔ 28 سالہ اندرجیت کا A نمونہ ممنوعہ مادوں androsterone اور etiocholanolone کے ٹسٹ میں 25 جون کو مثبت پایا گیا تھا اور اب اُن کا بی نمونہ بھی یہی مادوں کے تعلق سے جانچ میں مثبت ثابت ہوا ہے، ذرائع نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو یہ بات بتائی۔ اندرجیت کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا اور انھیں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے دوسری نوٹس جاری کی ہے۔ انھیں ناڈا ڈسپلنری پیانل کے روبرو سماعت کیلئے حاضر ہونا پڑے گا اور انھیں پیانل کے روبرو اپنا کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اُن کا یہ ٹسٹ 22جون کو لیا گیا تھا جبکہ وہ کسی کامپٹیشن میں شریک نہیں تھے۔ اندرجیت کا اے نمونہ مثبت پائے جانے پر ناڈا نے پنجاب نژاد اتھلیٹ سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اپنا بی نمونہ بھی ٹسٹ کروانا چاہتے ہیں اور اگر ارادہ ہے تو اندرون سات یوم یہ کام کیا جائے۔
اندرجیت نے 2014ء ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ اندرجیت نے بی نمونہ کی جانچ کیلئے جمعرات کو درخواست دی اور نتیجہ آج برآمد ہوگیا۔ موجودہ ایشین چمپئن کو اب نئے واڈا کوڈ کے تحت چار سالہ امتناع کا اندیشہ ہے۔ وہ ریو اولمپکس سے بھی عملاً باہر ہوچکے ہیں جو 5 اگسٹ کو شروع ہوں گے، لیکن اتھلیٹکس ایونٹس 12 اگسٹ سے مقرر ہیں۔ اندرجیت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اُن کے خلاف سازش ہے اور اُن کے نمونہ میں الٹ پھیر کی گئی ہے۔ اندرجیت ایسے اتھلیٹس میں سے ہے جو نیشنل کیمپس میں ٹریننگ حاصل نہیں کرتے۔ وہ عام طور پر اپنے پرسنل کوچ کے ساتھ اپنے طور پر ٹریننگ کرتے ہیں۔ اندرجیت نے کہا تھا کہ اُن کا منہ بند کرنے کی مہم چلائی گئی۔ وہ ایسے ٹریک اینڈ فیلڈ اتھلیٹس میں سے رہا ہے جو ریو اولمپکس کیلئے جلد کوالیفائی ہوگئے تھے جیسا کہ انھوں نے یہ کام گزشتہ سال ہی مکمل کرلیا تھا۔ انھوں نے اس سال کے اوائل اسپورٹس منسٹری کے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کی فنڈنگ کے تحت امریکہ میں ٹریننگ کی تکمیل کی ت