اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کانگریس کی جانب سے آج اندرا نگر میں اندرا گاندھی کے مجسمہ کو پھول ڈال کر ان کی پیدائش کے نسبت سے محلوں میں میوہ جات تقسیم کئے گئے اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیرمین بلدیہ سری سیلم نے بتایا کہ اندرا گاندھی سیکولر ہندوستان کی حامی اور اس کے نفاذ کیلئے آخری دم تک جدوجہد کرتی رہیں ۔ اس موقع چیرمین بلدیہ سری سیلم ، وشنووردھن ریڈی ، محمد نظام الدین ، سوریہ پرکاش ، سری کانت ریڈی ، محمد مقبول ، محمد شاکر و دیگر موجود تھے ۔