اندرا گاندھی کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب

کانگریس کی جانب سے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
نظام آباد ۔29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی وزیر آعظم اندرا گاندھی کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر راجیو گاندھی میمورئیل یوتھ کانگریس نظام آباد کی جانب سے  سرکاری دواخانہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں تلنگانہ پی سی سی جنرل سکریٹری واربن انچارج مہیش کمار گوڑ، صدر ضلع کانگریس کمیٹی طاہر بن حمدان کے علاوہ کانگریس قائدین راجہ نریندر کما رگوڑ کے علاوہ کانگریس قائدین راجہ نریندر گوڑ، ویپل گوڑ، سمن، وینکٹ نارائنا، بنٹو رامو، سرینواس یادو،مہندر ، راج گگن، آر ساگر کے علاوہ دیگر قائدین وکارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پی سی سی جنرل سکریٹری مہیش کمار گوڑ نے آنجہانی وزیر آعظم اندرا گاندھی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے نہ صرف تحریک آزادی میں حصہ لیا بلکہ بحیثیت وزیر اعظم ملک کی باگ ڈور سنبھال کر ملک کی ترقی او راستحکام کیلئے مثالی کارنامہ انجام دیئے۔ بینکو ںکو قومیانہ کیا اور آخر کار اپنی جان بھی قربان دی اور اپنا نام دنیا بھر میں روشن کیااور کئی ایک تاریخی فیصلے بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کو بھرپور خراج پیش کرنے کیلئے سمینار، خون کا عطیہ کیمپ، خواتین میں شعور بیداری پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ پی سی سی جنرل سکریٹری مہیش کمار گوڑ نے نظام آباد سرکاری میڈیکل کالج میں سال 2017-18 کیلئے انڈین میڈیکل کونسل کی جانب سے 100 نشستیں منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ریاستی وزیر سدرشن ریڈی کی کوششوں کی وجہ سے نظام آباد میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری وقیام عمل میں آیا۔ لیکن گذشتہ ڈھائی سالوں کے دوران تلنگانہ ٹی آرایس چیف منسٹر کے سی آر ، ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی اور ایم پی مسز کے کویتا وایم ایل اے نے میڈیکل کالج میں نشستوں میں اضافہ ، فیکلٹیز، ڈاکٹرس، واسٹاف کے تقررات کو پورا کرنے میں دلچسپی نہیں لی جس کی وجہہ سے MCI نے میڈیکل کالج میں سال 2017-18 کیلئے 100 نشستوں کی منظوری سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج او ر سرکاری دواخانہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سرکاری دواخانے میں ڈاکٹرس واسٹاف کی کمی سے مریضوں کو بہتر علاج نہیں کیاجارہا ہے۔ سرکاری میڈیکل کالج اور سرکاری دواخانہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ پی سی سی جنرل سکریٹری مہیش کمار گوڑ نے چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، ایم پی مسز کے کویتا سے میڈیکل کالج کیلئے 100 نشستوں کی منظوری اور دواخانے میں ڈاکٹرس واسٹاف کے تقررات عمل میں لانے کیلئے اقدامات کریں۔