اندرا دھنوش ہیلت پروگرام کا انعقاد

مدور منڈل۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مدور کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں اندرا دھنوش ہیلت پروگرام کا اجلاس عمل میں آیا۔ کوسگی کیولیٹر عہدیدار ڈاکٹر رویندر یادو نے آنگن واڑی ورکرس، آئیٹا ورکرس، اے این ایم ورکرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی ، ہیلت ورکرس نے اندرون دو سال بچوں اور حاملہ خواتین کوویاکسن کی بہتر سربراہی کا ایک پلان تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر مہینہ کی 9اور 14 تاریخ کو اندرا دھنوش پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر سراج عرشی،رام کوٹیشور راؤ، رمیش کمار موجود تھے۔