پیداپلی میں تعمیر امکنہ پی ڈی نرسمہا راؤ کی پریس کانفرنس
پیداپلی۔/31جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندراماں مکانات کے تعمیری کام مکمل کرلینے والوں سے معرض التواء بلز کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ تعمیر امکنہ پی ڈی نرسمہا راؤ نے واقف کروایا۔ ہاوزنگ دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اندراماں پروگرام کے تحت 19ہزار مکانات کی مزدوری دی گئی تھی ۔ مختلف مرحلوں میں بلز کی ادائیگی کیلئے 12.25 کروڑ روپئے حکومت نے منظوری دی ہے۔ تاحال مختلف مراحل میں جن استفادہ کنندگان نے بینک میں کھاتہ کھول کر رقم حاصل کرلی تھی اب اس کھاتہ میں رقم جمع کی جارہی ہے۔ اسی لئے سبھی مستحق استفادہ کنندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رقم کے حصول کیلئے بینک کھاتہ پاس بک زیراکس آدھار کارڈ فون نمبر کی بل کی زیراکس اے ای کو یا پھر ہاؤزنگ دفتر میں داخل کریں تاکہ راست ان کے کھاتہ میں رقم جمع کروائی جائے۔ اندراماں مکان بل کے حصول کے لئے درمیانی افراد سے تعاون حاصل نہ کریں۔ اس پریس کانفرنس میں ای ای ونجا رانی پیداپلی، منتھنی، دھرم پوری ڈی ایز بنگاوی نرسیا، گٹوراجہ ملو بھاسکر وغیرہ شریک تھے۔