انجینئیرنگ طلباء کو پراجکٹس کی تیاری میں تعاون

ماناکنڈور /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زمانہ تعلیم خوشحال ہونا چاہئے ۔ زندگی کو ہنسی مذاق نہ بنایا جائے ۔ دوسری ضروریات سے بے فکری ہو ، مگر تعلیم کی طرف ضرور توجہ دی جانی چاہئے ۔ ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ تماپور منڈل مستقر جیوتش متی انجینئیرنگ کالج میں فائنل ائیر کے طلبہ کو وہ انجینئیرنگ پراجکٹ پر شعور بیداری پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی شعبہ تعلیم سے وابستہ طلباء کو آلات کیلئے پراجکٹ کی تیاری کیلئے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ضلع میں ہی مختلف پراجکٹس کیلئے درکار سہولتوں کیلئے ہم سے پورا تعاون لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پیوپلس پارٹنر شپ 20 افراد سے ای ٹکنیکل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ اس ٹیم کے ارکان ضلع میں جرائم کے انسداد کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔ ٹریفک کے مسائل خواتین کی حفاظت ، سرویس کتب کمپیوٹرائزڈ پنڈنگ ڈی پی او کام مسائل کی یکسوئی کیلئے ضروری پراجکٹ کی ترتیب ، منصوبہ بندی کیلئے آگے آنا چاہئے ۔ اس کیلئے درکار پلیٹ فارم میں فراہم کروں گا ۔ ایک زمانہ پولیس کا نام لیتے ہی خوف ہوتا تھا ۔ لیکن اب میرے یہاں آنے کے بعد پولیس سے بلاوجہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس آپ کی خدمت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کتابوں کو پڑھ کر ہی علم حاصل نہیں کیا جاتا ۔ کچھ تجربات ، سوچ و فکر سے بھی علم میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اجئے جین اپنے ہندوستان کا فی الحال ، امریکہ میں مقیم ہے اور بین الاقوامی کمپنی میں بحیثیت سی ای او کام کر رہا ہے ۔ جی پی ایس مراکز ، کرائم انالسیس ہیومن ریسورس ، پاسپورٹ ، جی ایس ایم کنٹرو بارکیڈ جیسے عنوان پر انجینئیرنگ طلباء کو پراجکٹ پر کام کرنا ہوگا ۔اس کیلئے درکار معلومات ، رہنمائی ہمارے پاس دستیاب ہوں گی ۔ عصری ٹکنیکل معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے رہنما چاہئے ۔ طلباء ایف ایم ریڈیو سسٹم ، وائر لیس سسٹم پر کیاڈ کاپٹر جیسے عصری پراجکٹ کی تیاری سے پولیس اور عوام دونوں کیلئے فائدہ ہوگا ۔ میں ہمیشہ آپ کے تعاون کیلئے تیار رہوں گا ۔ اس پروگرام میں کالج چیرمین جی ساگر راؤ ڈائرکٹر کے وینکٹ راؤ پرنسپل ڈاکٹر اے نصیر ، وائس پرنسپل بگاراؤ ، تروپتی وغیرہ شریک تھے ۔