انجینئیرنگ طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) یوسف گوڑہ کے علاقہ میں ایک انیجینئیرنگ کے طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ میر زاہد علی جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن میر امتیاز علی کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان انجینیئر کا طالب علم تھا ۔ جو شہر کے نواحی علاقہ میں واقع ویف انجینئیرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ پولیس جوبلی ہلز کے مطابق میر زاہد علی اپنے مضمون میں ناکام ہوگیا تھا ۔ جس کے سبب وہ پریشان تھا اور اس کی پریشانی کالج کی منسوخی جو اس کی ذہنی تناؤ کا سبب بن گئی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس جوبلی ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔