آمنگل 13 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقراء ایجوکیشنل کیرئیر گیڈنس سوسائٹی کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ جو بچے دسویں جماعت کامیاب کرچکے ہیں۔ ایسے طلبہ کیلئے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز نے 6 سالہ انٹیگریٹیڈ بی ٹیک پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کئے جارہے ہیں۔ اس یونیورسٹی کیمپس باسر ضلع عادل آباد، نیروڈ ضلع کرشنااور راجیو نالج و یالی ضلع کڑپہ میں قائم ہے۔ یہ 6 سالہ بی ٹیک کورس کمیکل ،سیول، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، میکانیکل میٹالہ جیکل اور میٹرئیل انجینئرنگ کیلئے ہے۔ یہ کورس مکمل طور پر اقامتی ہے۔ لڑکے اور لڑکیاں کیلئے ہاسٹل کی علحدہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہر طالب علم کو یونیورسٹی کی جانب سے لیاپ ٹاپ فراہم کیاجاتا ہے۔ داخلوں کیلئے ایس ایس سی یا مساوی امتحان جیسے سی بی ایس سی ،آئی سی ایس ای (دسویں) کامیاب طلبہ اہل ہوں گے۔ اس کورس میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ یہاں کے طلبہ نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈ حاصل کئے ۔ کئی سرکرہ اداروں نے یہاں کے طلبہ کو تعلیم کے بعد پرکشش ملازمتوں کا پیشکش کیا ہے۔